تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:شہر اور گردونواع میں 4سے 6گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،ایکسین مہر اللہ یار

ساہیوال(بیورورپورٹ)شہر اور گردونواع میں 4سے 6گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے بجلی کے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے والے غیر قانونی تھڑے والی ورکشاپس بند کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین میپکو مہر اللہ یار نے اخبارنویسوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہری علاقوں میں چھ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کسی جگہ بھی اب ٹرانسفارمر خراب ہونے پر صارفین سے رقم اکٹھی کر کے غیر قانونی طور پر گلی محلوں میں قائم تھڑا ورکشاپ کاسسٹم ختم کر دیا گیا ہے اب ٹرانسفارمرز کی رپیئرنگ میپکو ورکشاپس میں کی جا رہی ہے اور خراب ٹرانسفارمرکی جگہ مو بائل ٹرانسفارمر ٹرالی لگا دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے پیش نظر ایک سو ٹرانسفارمر کو تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ اگلے ماہ تک مزید 120نئے ٹرانسفارمر لگا دئیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اب شہر ی اور دیہی علاقوں میں 10نئے بجلی کے فیڈرز لگا دےئے گئے جس کے بعد ان علاقوں میں بجلی کا بحران کم ہو گیا ہے انہوں نے بتایا کہ بجلی کے نئے کنکشن 15روز میں دےئے جا رہے ہیں۔ نئے جدید میٹرز کی تنصیب کے بعد بجلی چوری اور بلنگ کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئی بجلی کی تار یں اور درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے سرکاری محکموں بزنس مینوں اور گھریلو صارفین سے ریکوری سو فیصد ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button