تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:حکومت علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے،صدر آر یو جے

پتوکی (تحصیل رپورٹر )حکومت علاقائی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے۔ علاقائی صحافی آریوجے کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں تاکہ حقوق حاصل کئے جاسکیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت گیلانی، جنرل سیکرٹری سجاد حسین کھرل، پنجاب کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ذکریا،پنجاب کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات تنویر اسلم خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی ہر مشکل حالات میں اپنی ذمہ داری اور احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں جب کہ بعض مقامات پر انہیں حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے روکنے کیلئے ہراساں کیا جاتاہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے حکومت اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کی واحد ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آر یو جے پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل حل کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اس موقع پر آریوجے ضلع قصورکے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشدگولڈن، چیرمین حاجی محمد رمضان ، جنرل سیکرٹری منیر احمد ساقی،محمد یوسف چوہدری ، میاں جاوید اقبال ، محمد نعیم سلطان ،ظہور احمد ساجد، سید آصف جمیل نقوی ،ملک محمد سلیم، شیخ احسن سلیم، حاجی محمد مشتاق چوہدری ،حاجی آصف سعید، شیخ ندیم اصغر، یسین یاس، محمد افضل انصاری، سید تنویر اقبال، چوہدری رفاقت علی، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: کروڑوں روپے سے بننے والی پرناواں کامونگل روڈ میں ناقص میٹریل کا استعمال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker