تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حکو مت اوراپوزیشن دونوں امریکہ کے ایماءپرافواج آئی ایس آئی کے خلاف پرو پگنڈے میں مصروف ہیں،رحمت خان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکو مت اور اپو زیشن دونوں امریکہ کے ایما ء پر پا کستان کی افواج پر اور آئی ایس آئی کے خلاف پرو پگنڈے میں مصروف ہیں ۔دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے ۔ جو دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ، پوری قوم متحد ہو کر قومی سلامتی کے لئے جدوجہد کرآئندہ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر نہ ہوئے تو ملک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔، ان خیالات کا اظہار تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے جمبرکلاں کے نواحی پٹرول پمپ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا ایسے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چا ہے جو قوم کے سامنے جھو ٹ پہ جھوٹ بو لے اورپھرکہا کہ جنرل کیا نی اور پاشا نے کو ئی غیر آئینی کام نہیں کیا ۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس ئی کے خلاف جھو ٹ با ندھنے والوں کو سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو پتہ نہیں ہے کہ حکومت اوراپو زیشن ،دونوں پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اگر یہی حال رہا تو ہما را حال عراق جیسا ہو جگا عراق کا اپنی فوج کے خلاف بیان دینا عراق کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ جب عراق پر حملہ ہوا تو اس وقت اس کی سات لاکھ فوج کہا ں گئی؟ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے راحیل شریف کے خلاف بیان کی شدید مذمت کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہدنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے ۔ جو دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ، پوری قوم متحد ہو کر قومی سلامتی کے لئے جدوجہد کرے ۔ ۔ انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں عراق ، افغانستان ، فلسطین اور دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کا مرکز امریکہ ہے ۔ اور امریکہ دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی قوت پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے چھوٹے صوبوں میں جنگ کی آگ بھڑکا کے پنجاب اور فوج کے خلاف نفرتوں کے بیج بو رہا ہے ۔ اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ سیاست دانوں کی کرپشن اور مفاد پرستی ہے ۔ لوٹے قسم کے اسمبلی ممبران کو عوام کو ووٹ نہیں دینے چاہیں بلکہ مخلص اور متوسط سیاست دانوں کو آگے لانا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں  ایڈز کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال لمحہ فکریہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker