پاکستانتازہ ترین

بھارتی را کےایجنٹ کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنا دی گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی کفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ کلبھوشن یادیو کو کچھ عرصہ قبل پاکستانی فورسز نے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور اس کے قبضے سے حساس مقامات کی تصویریں ، اہم دستاویزات برآمد ہوئی تھیں ۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی میں بھی ملازمت کرتا رہا ہے ۔ کلبھوشن یادیو نے 1987 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جوائن کی اور 1991 میں بھارتی نیوی میں بحیثیت کمیشن افسر ملازمت کی ۔ بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہونے کے بعد را کیلئے بھارت میں ہی جاسوسی کے فرائض انجام دیئے ۔ کلبھوشن یادیو گرفتاری کے وقت بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر تھا اور اس کی 2022 میں بطور کمیشن افسر ہی ریٹائرمنٹ ہونا تھی ، کلبھوشن یادیو نے 2013 میں را میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد بلوچستان ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور علیحدگی کی تحریکیں چلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس کی پاکستان آمد کا مقصد بلوچستان اور کراچی میں علیحدگی کی تحریکوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں قتل و غارت گری بھی کرنا تھا –

یہ بھی پڑھیں  جرمن مچھروں کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker