پاکستانتازہ ترین

پنجاب ایچوکیشن فاؤنڈیشن ضلع لاہور اورضلع قصور کے سکولز میں ابھی تک کتابیں فراہم نہ کرسکا۔

لاہور(نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دس دن گزرنے کے باوجود ضلع لاہور، ضلع قصور سمیت بہت سے شہروں میں ابھی تک کتابیں مہیا نہیں کیں۔ جس کی وجہ سے بچے اور والدین تذبذب کا شکار۔ سکول انتظامیہ کوئی جواب دینے سے قاصر۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ سکولوں میں اپریل سے پہلے ہی کتابیں مہیا کردی گئیں مگر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق سکولز ابھی کتابوں کے لیے ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ سکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب کتابیں وقت پر نہیں مل  رہی تو پھر سلیبس مکمل کرانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن جاتا ہے۔ انہوں نے چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ قمرالاسلام اور ایم ڈی طارق محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے جن سکولز میں کتابیں نہیں مہیا کی گئیں انہیں فوری کتابیں دی جائیں تاکہ بچوں کا نقصان نہ ہو

یہ بھی پڑھیں  جمبر: عوام لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں،راناحیات خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker