
بھائی پھیرو(نامہ نگار)دو دن قبل اغوا ہونے والے بچے کی لاش بر آمد۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جمبر کی قریبی بستی کوٹ چراغ دین میں محمد اکرم کا چھ سالہ بیٹا عمر فاروق دو روز قبل نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے۔گزشتہ روز اسکی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی۔لگتا ہے کی کسی نے اغوا کرکے اسے قتل کر دیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔