تازہ ترینعلاقائی

کراچی:برنس روڈ پر دھماکا،7 افراد جاں بحق،سندھ ہائیکورٹ کے جج زخمی

Pakistan-Karachi-burnsroad-blast-5killed-justicemaqboolbaqar_6-26-2013_106811_lکراچی (ڈیسک رپورٹر)کراچی میں برنس روڈ پرسندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر کے گاڑی کے قریب دھماکے میں7 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک رینجرز،6پولیس اہلکار اورجسٹس مقبول باقر کا ڈرائیور شامل ہے۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق برنس کے علاقے اردو بازار چوک پر دھماکے ہوا جس میں ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر کی گاڑی پر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے پولیس موبائل اور ایک موٹر سائیکل تباہ جبکہ ایک پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر زخمی ہوگئے، وہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی آئی جی امیر شیخ کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:مسلم لیگ،،ن،،کے ضلعی صدر اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں کی بیٹی کی شادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker