پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نےحج پالیسی دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نےحج پالیسی دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی پہلی بار حج کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی قومی ائیر لائن کو حج کرائے میں کمی کی ہدایت بھی کی گئی ہیں ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حج کے حکومتی کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے اور حجاز مقدس جانے والے افراد حاجیوں کی رہائش اور نقل و حرکت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایسے لوگ جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا ہوا ان کو ترجیح دی جائے گی ساتھ ہی قومی ایئر لائن کو بھی ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ وہ حج کرایوں میں کمی کریں ۔دوران حج ادویات کے جعلی ہونے کے سوال پر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جعلی ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے ڈرگ ایکٹ انیس سو ستانوے میں ترمیم کے ذریعہ پالیسی کے تحت ادویات پر بار کوڈ لگایا جائے گا جسے اسمارٹ فون سے اسکین کر کے جانچا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سوئی میں نامعلوم افراد نے6انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker