پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کر لیا ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔تفصیلات کے حکومت نے بھارتی مداخلت کے ثبوت دنیا کے دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بھی بھارتی جاسوس کا نام نہیں لیا ، اجلاس میں کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر وزارت خارجہ کی طرف سے جواب نا دینے کی پالیسی کی توثیق کر دی گئی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے آج بھی بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام نہ لیا ، اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کل والا پالیسی بیان دہرایا اور بھارت کو سخت پیغام دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کلبھوشن کا نام لیے بغیر قومی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا ، کابینہ نے بھارتی حکومت کو جواب میں جلدی نہ کرنے کی وزارت خارجہ کی پالیسی کی بھی توثیق کر دی ہے۔وزارت خارجہ نے بھارتی واویلے پر معنی خیز خاموشی اختیار کرنے کی تجویز دی تھی ، بھارتی ہنگامے پر خاموشی سے بھارت تلملائے گا ، تمام بیانات کا جائزہ لیکر مناسب وقت پر جواب دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!