تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:حکومت بھارتی دباؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کلبھوشن کوپھانسی دے،قاسم علی

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)حکومت بھارتی دباؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کلبھوشن کوپھانسی دے،عدالتی فیصلہ مستحسن،ہر کلبھوشن اور ریمنڈ ڈیوس کا انجام یہی ہونا چاہئے ،قاسم علی تفصیلات کے مطابق گزشتہ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے آرگنائزر جنوبی پنجاب قاسم علی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے بھارتی جاسوس ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں جس کا کہ وہ خود اعتراف بھی کرچکا ہے اور اگر اس کی ملک دشمن سرگرمیوں کی تفصیلات اقوام متحدہ کو بھی دی جاچکی ہیں تو اس کو انجام تک پہنچانے میں کوئی دیر نہیں ہونی چاہئے حکومت پاکستان بھارت سمیت ہردباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری پھانسی دے انہوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کو نہیں بھول پائی جس نے لاہور میں کھلے عام پاکستانیوں کو قتل کیا مگر امریکی دباؤ پر اسے رہاکردیا گیا تھا مگر اب ایسی کسی بھی کوشش کو قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی لہٰذا کلبھوشن کو پھانسی دے کر حکومت بھارت کو یہ پیغام دے کہ پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث جاسوسوں کیلئے کسی رعائت کی گنجائش نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button