تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:حکمران اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کریں،میاں رفیق

okaraاوکاڑا۔( شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب) موجودہ حکمران اگر اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی کو ملک میں شروع کروانے کا اعلان کردیں تو جہاں لاکھوں افراد جو جمعہ کی چھٹی نہ ہونے پردفتری اوقات کی پابندی اور سکولوں کالجوں میں پڑھنے والے بچوں کو گھروں میں پہنچاتے ہوئے جمعہ کی نماز ادا کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں کو جمعہ کی نمازادا کرنے کی سعادت ملے گی وہاں نماز کی فضیلت اوربرکات سے ملک کے بے شمار مسائل بھی یقیناًحل ہو جائینگے ۔ ان مطالبا ت پر مبنی خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد رفیق کاشتکا ر آف برج جیوے خان نے مقامی صحافیوں سے ملاقات میں کیا ۔ انھوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ جسطرح پوری قوم نے میاں نواز شر یف اور میاں شہباز شریف کو سچے محب وطن مانتے ہوئے بھاری مینڈیٹ دیا اب وہ ملکی گھمبیر مسائل پر قابو پانے دن رات کوشاں ہیں اس ضمن میں قوم کو صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انھوں نے رمضان المبارک کے تقدس کے حوالے سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک میں سینما اور تھیٹرز وغیرہ کو بند کیا جانا چاہئیے اور جمعہ بازار کی بجائے ہفتہ، اتوار بازار لگوائے جائیں تاکہ جمعہ کو مسلمان چھٹی کے ساتھ اپنے بھرپور مذہبی انداز میں نماز جمعہ ادا کرسکیں انھوں نے شب بارات کے حوالے سے آتشبازی کرنے اور ماچس پٹاخوں سے لوگوں کا سکون برباد کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا اسلام کے منافی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہونی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں  بھاڑ میں جائیں بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہشات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker