تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:بچے کی صحت کیلئے متوازن اور صحت مند غذا اشد ضروری ہے، شوکت علی کھچی

ساہیوال ( بیو رو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر شوکت علی خان کھچی نے کہا ہے کہ بچے کی صحت کیلئے متوازن اور صحت مند غذا اشد ضروری ہے اور ماں اور بچے کی صحت معاشرے کے ہر فرد کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کیلئے قائم سٹیبلائزیشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم ، سی ای او ڈاکٹر اقبال حسین شاہد ،ڈسٹرکٹ کوارڈ نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر نعیم عطا اور مانیٹرنگ آفیسر خالد رانجھا ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا ،ایم ایس ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفےٰ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کا شکار بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کی صحت یابی کیلئے حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی ۔اس موقع پر پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر خالد رانجھا نے بتایا کہ اس سنٹر پر غذائی قلت کے شکار بچوں کونہ صرف آئرن، منرلز اور وٹامنز پر مشتمل فوڈ سپلیمنٹ مفت فراہم کیے جائیں گے بلکہ زیادہ بیماری کا شکار بچے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ریفر کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ غذائی قلت کا شکار بچوں میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ آئے روز مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شوکت علی خان کھچی نے زچہ و بچہ کی صحت اور غذائیت کا مربوط پروگرام چلانے پر آئی آر ایم این سی ایچ پنجاب کی خدمات کو سراہا او رعوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی مہم چلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے والدین، میڈیااور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں اور صحتمند کھانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کا امن مارچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker