تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو :بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

سنجھورو (نامہ نگار)بجلی کے ساتھ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ۔مقامی گیس انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ شخص گیس پریشر کم کرنے کے لئے مقرر۔
تفصیلات کے مطابق سنجھورو شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ با جبر ذرائع کے مطابق سنجھورو میں بجلی بند ہوتے ہی سوئی گیس بھی جان بوجھ کر بند کر دی جاتی ہے تاکہ سوئی گیس کے صارفین اپنے گھرو ں میں گیس پر جنریٹر نہ چلا سکیں جبکہ شہر کے لئے 04پاؤنڈ کا پریشر منظور کیا گیا ہے اور مقامی گیس انتظامیہ نے گیس کا پریشر کم کر کے ڈیڑھ پاؤنڈ کر رکھا ہے۔ شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی سوئی گیس آفیسر انچارج محمد شریف ڈاہری نے حب علی نامی پرائیویٹ شخص کو اس غیر قانونی عمل کے لئے رکھا ہوا ہے اور مذکورہ شخص کے ذریعے منتھلی وصول کی جاتی ہے۔ جبکہ مذکورہ شخص کوخاص طور پر بجلی جانے کے بعد گیس کا پریشر کم کرنے کی ڈیوٹی دے رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا کر دئے گئے ہیں ۔ میڈیا کی جانب سے جب مبینہ گیس ملازم حب علی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ یہ عمل مقامی گیس انتظامیہ کے حکم پر کر رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سوئی گیس انتظامیہ گیس چوری میں ملوث ہے اور شہر بھر کے متعدد ہوٹل ،مٹھائی کی دکانیں اور دیگر کو چوری گیس کے کنیکشن دے رکھے ہیں۔ سنجھورو کے شہریوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کی ہے کہ سنجھورو شہرمیں گیس کا مقررہ پریشر فراہم کیا جائے اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا خاتمہ کیا جائے اور مقامی کرپٹ گیس انتظامیہ کے خلاف شفاف انکوائری کر کے محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!