پاکستانتازہ ترین

چیئرمین سینیٹ نے سرکاری پروٹوکول واپس کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اپنے فرائض سر انجام دینے سے معذرت کے بعد وزیراعظم نے اسحق ڈار اور راجہ ظفر الحق کو ہدایت جاری کی ہیں کہ فوری طور پر رضا ربانی کے تحفظات دور کئے جائیں ۔ایوان بالا میں وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بطور احتجاج کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے سرکاری پروٹول واپس کردیا ہے ساتھ ہی انہوں نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اب میں چیئرمین نہیں رہا لہذا کسی قسم کی سرکار فائل میرے پاس نہ لائی جائے ۔چیئرمین سینیٹ کے کام چھوڑنے کی خبر وزیراعظم نواز شریف تک پہنچی تو وزیراعظم نے فوری طور پر وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور راجہ ظفر الحق کو ہدایت جاری کرتے ہوئے رضا ربانی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وفاقی وزرا قومی اسمبلی جبکہ کچھ سینیٹ میں موجود ہوتے ہیں چونکہ آج جمعے کا دن بھی ہے تو ہوسکتا ہے کہ وفاقی وزرا غیر حاضر ہوگئے ہوں مگر زیادہ تر وزرا دونوں ایوانوں میں موجود رہتے ہیں ۔دوسری جانب نون لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ رضا ربانی سینئر سیاستدان ہیں جذبات میں آکر فیصلہ نہ کریں پاکستان مسلم لیگ نون رضاربانی کے تحفظات دور کریں گی

یہ بھی پڑھیں  سکندرسلطان راجہ 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker