تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: بجلی چوروں کے خلاف ایکسین واپڈا ڈویثرن کا گرینڈ آ پریشن

bhai pheruسرائے مغل(نامہ نگار) بجلی چوروں کے خلاف ایکسین واپڈا ڈویثرن کا گرینڈ آ پریشن ۔ انوکھے طریقوں سے بجلی چوری کرنے والے سینکڑوں افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ مقدمات درج ۔لاکھوں روپے جرمانہ ۔ تفصیلات کے مطابق مینئجر آ پریشن قصور سرکل فہیم عادل کی ہدایت پر ایکسین محمد آ صف نے ایس ڈی او تصدق حسین شاہ کو بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ ایس ڈی اوتصدق شاہ نے واپڈا عملہ پر مشتمل ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دے کر سرائے مغل اور گرو دو نواح کے دیہات میں آ پریشن کرنے کے لئے بھیجا ۔ آپریشن کے دوران واپڈا ٹیم نے دیکھا کہ بجلی چوروں نے بجلی چوری کرنے کے انوکھے انوکھے طریقے اپنا رکھے تھے ۔ ریموٹ کنڑول کے ذریعے میٹر بند کئے جاتے تھے اور شک گزرنے پر ریموٹ کے ذریعے ہی چلا دئیے جاتے تھے ۔درجنوں افراد نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر اے سی چلا رکھے تھے ۔ اور کئی کارخانوں اور ٹیوب ویلوں کے مالکان بھی بجلی چوری کر رہے تھے ۔ واپڈا ٹیم نے چک 22، چک25،چک , 43 چک26، چک 42، ہنجرائے کلاں ، ہلہ ، سرائے مغل اور گردو نواح کے ایک سودس بجلی چوروں کے خلاف تھانہ سرائے مغل میں مقدمات درج کرا دئیے ، اور کئی صارفین کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ڈالا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button