پاکستانتازہ ترین

ایسٹر پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، آئی ایس پی آر

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں سیکیورٹی فورسز نے ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی مذموم کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع پر پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسپیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا دہشت گرد ایسٹر کے موقع پر کسی مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے زخمی ہونے والوں میں دو آفیسر اور دو فوجی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں  قصور کے نواح دو مختلف مقامات پر ٹریفک کے حادثات میں 12سالہ لڑکے سمیت دو افراد جان بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker