تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:کونسلر رانا شہزاد اور اس کے بھائی کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، کونسلرزمصطفی آباد

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کونسلر رانا شہزاد اور اس کے بھائی کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر کے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ، قرار داد آئی جی، چیف جسٹس، چیف سیکرٹری، ڈی آئی جی، ڈی سی و ڈی پی او قصور سمیت دیگر اعلی کو ارسال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر رانا محمد شہزاد اس کے بھائی رانا فیاض، بہنوائی ارشد ودیگر افراد پولیس تھانہ مصطفی آباد نے جواء اور منشیات کے مقدمات درج کئے تھے جس پر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف قرار داد شفاعت علی کونسلر نے پیش کی اور تائیدحاجی ارشد ناز نے کیا، قرار میں کہا گیا کہ محلہ چوہدریاں والا میں نشان جٹ اور عرفان خاں کے درمیان جھگڑا کی صلح کیلئے رانا محمد شہزاد کونسلر کو مدعو کیا گیا تھا پنچائت ختم ہونے پر پولیس نے مذکورہ افراد کو پکڑ کر تھانے لے گئی اور جعلی مقدمات قائم کردئیے، مقامی پولیس کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا، اجلاس میں جھوٹھے مقدمات قائم کرنے کی مذمت کی گئی، اور اعلی حکام سے غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے مقدمات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،اورجھوٹھے مقدمات ختم کئے جائیں، قرار کی کاپی چیف جسٹس اسلام آباد، آئی جی پنجاب، آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن، ڈی سی قصور و ڈی پی او قصور کو ارسال کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تھانہ صدر واہ پولیس کاقمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،گیارہ قمار باز گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker