تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر :سکرین سے تیار شدہ برف کے گولے۔قلفیوں اورمضر صحت اشیاء سے تیارکردہ ربڑی کے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری

پھول نگر(حسن نظامی سے)گرمی کی شدت ہوتے ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے آبائی شہر پھول نگر میں سکرین سے تیار شدہ برف کے گولوں ،قلفیوں اورمضر صحت اشیاء سے تیارکردہ ربڑی کے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ۔شہر میں ملتان روڈ کے دونوں جانب قصوری قلفی ،کراچی قلفی اورملتانی قلفی کے نام پربڑے بڑے سٹال لگ گئے۔ مقامی انتظامیہ نے روپوں کی چمک کی وجہ سے آنکھیں موندھ لیں جبکہ علاقہ مجسٹریٹ صرف نئی رجسٹریوں کی تصدیق تک محدود ۔تفصیلات کے مطابق پھول نگرشہر میں مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے گلیوں اور بازاروں میں سر عام مضر صحت برف کے گولوں ،غیر معیاری قلفیوں کی رہڑیاں سارا دن بیماریاں بانٹتی نظرآتی ہیں گولہ فروش شربت میں چینی کی بجائے سکرین استعمال کرکے مہنگے داموں گولے فروخت کرکے موت بانٹنے میں مصروف ہیں ۔تاہم ملتان روڈ پربیرون اڈا اور اڈا کوٹ رادھا کشن کے قریب جگہ جگہ غیر معیاری ربڑی والے دودھ کے نام پررہڑیاں لگ چکی ہیں ہمارے نمائندے کی سروے رپورٹ کے مطابق شہر میں واقع پٹرول پمپوں کے سامنے قصوری قلفی،کراچی قلفی ،ملتانی قلفی اور دیگر ناموں کی مضر صحت قلفیوں کے بڑے بڑے سٹال لگ گئے ہیں جنہیں کھانے سے بچے گلے خراباور کالی کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوگئے مذکورہ اسٹال والے مہنگے داموں قلفیاں فروخت کرکے محکمہ صحت اور علاقہ مجسٹریٹ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں مقامی عوامی سماجی حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں یوم دفاع آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker