تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ کھڑک سنگھ کاغیر حاضری کی وجہ سے تمام عملہ معطل

پھول نگر(حسن نظامی)چیف ایگزیکٹو تعلیم قصور میاں ذوالفقار کا اچانک دورہ پھول نگر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ کھڑک سنگھ کی استانیوں کی غیر حاضری کی وجہ سے تمام عملہ کو معطل کردیا ۔جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ فضل شاہ میں تدریسی کام جاری رکھنے پر ہیڈ ماسٹر سید افتخار شاہ اور دیگر عملہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ فضل شاہ اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ فضل شاہ کے واش رومز میں فوری ٹائلیں اور واش بیسن لگانے کا حکم دے دیا۔سکولوں کے دورہ کے بعد چیف آفیسر قصور میاں ذوالفقار علی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور کے تمام پرائمری،مڈل اور ہائی سکولوں میں تعلیم یافتہ ٹیچر لگائے جارہے ہیں تاکہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے ٹیچروں اور استانیوں سے کسی صورت میں رعائت نہیں برتی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم قصور کے عملہ اور اساتذہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ضلع قصور تعلیمی میدان میں پنجاب بھر سے آٹھویں نمبر پر آگیا ہے ۔انہوں نے پرائیویٹ سکولز میں داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوپرائیویٹ سکولوں سے اٹھا کر سرکاری سکولز میں داخل کروا ئیں تاکہ انہیں بہتر تعلیمی سہولت فراہم کی جاسکے

یہ بھی پڑھیں  تَعلِیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker