پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا جے آئی ٹی کی تحقیقات تک وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان (نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کی جانب سے نااہل کیے جانے کا کہنے پر فوری طور پر استعفیٰ دیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کی جانب سے وزیراعظم کو جھوٹا کہے جانے پر ان کے پاس وزیراعظم کے عہدے پر قائم رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات تک وزیراعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ بطور وزیراعظم وہ تحقیقاتی ٹیم پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہمیں اسی فیصلے کی توقع تھی ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اب جشن منانا چاہئے ، ہم ایک بہت بڑی جدوجہد میں کامیاب ہوئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو چاہئے کہ وہ فوری مستعفی ہوں ، 60 دن میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد دوبارہ وزیراعظم کے عہدے پر بحال ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker