تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:اکتیس مسلح افراد کا مسیحی بستی پر دھاوا۔کئی اشخاص کو مار مار کر ادھموا بنا دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)اکتیس مسلح افراد کا مسیحی بستی پر دھاوا۔کئی اشخاص کو مار مار کر ادھموا بنا دیا۔گھروں میں گھس گھس کر اہل خانہ پر تشدد۔ہوائی فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ملازم پولوس مسیح کے بیٹے آفاق مسیح سے شانی نے موبائیل لیا اور واپس نہ کیا جس پر دونوں کے درمیان آپس میں لڑائی ہوگئی۔ جس پر ملزمان مسلح ضمن،حافظ،حمزہ،ساغر،آصف جمیل،شانی،کاشی،مظہر اور اکیس کس نامعلوم درجنوں موٹر سائیکلوں پر بڑھکیں مارتے ،دھمکیاں دیتے اور گالیاں دیتے آئے اور میانکے موڑ کے قریب شیر پور روڈ پر قائم مسیحی بستی پر دھاوا بولدیا۔گلی میں جو بھی نظر آیا اسے تشددکا نشانہ بنایا اور پھر گھروں میں گھس گھس کراہل خانہ کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔گھروں میں خواتین چیخ چیخ کرمدد کو پکارتی رہیں مگر جو بھی آگے بڑھا اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔دن دہاڑے ہوائی فائرنگ اور مسلح غنڈہ گردی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پوری بستی کے لوگ جمع ہوکر تھانہ سٹی آگئے جہاں پر مظلوموں کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  SHOسنجھورو کا تبادلہ جرائم پیشہ افراد میں خوشی کی لہر ،عوام مایوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker