تازہ ترینکھیل

میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اٹل ہے، یونس خان

اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیم کے مرد بحران یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بہت باتیں کی جارہی ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیریز میں ہر اننگز میں سنچری بنائی تب بھی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سوچ سمجھ کرکیاہے۔وہ پاکستان کے کھلاڑی ہیں،بھارت کے لیے نہیں کھیلتے۔ اُن کی اہلیت پر شک نہ کیا جائے،پاکستان کوسپورٹ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں ٹیم پاکستان ویسٹ انڈیز میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج کے 27 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker