تازہ ترینکھیل

جمیکاٹیسٹ:ویسٹ انڈیز نے 9وکٹوں پر 278رنز بنا لیے

جمیکا(نمائندہ سپورٹس) سبینا پارک جمیکا میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بارش کی انٹری، دوسرے روز کا کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہو گئی۔ لنچ کے بعد موسم نے تھوڑا کھیلنے کا موقع دیا اور ٹیمیں میدان میں آئیں۔ محمد عامر نے میزبان ٹیم کے مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد عامر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کے عوض 5 شکار اپنے نام کیے۔ صرف 11.3 اوورز کے کھیل کے بعد ہی دوبارہ بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور دوسرے روز کے کھیل کو ختم کر دیا گیا –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button