پاکستانتازہ ترین

عمران فاروق کے چند لوگوں سے اختلافات تھے، شمائلہ

Shumaila-Imranلندن (ڈیسک رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر کے سیاسی اختلافات تھے۔ لندن پولیس کے آفیسرز نے عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ سے ملاقات کی اور انہیں کیس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔پولیس نے کیس میں سامنے آنے والے چند نئے ایشوز پر شمائلہ عمران سے معلومات حاصل بھی کیں۔ لندن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شمائلہ عمران نے انہیں بتایا ہے کہ عمران فاروق کے چند لوگوں سے سیاسی اختلافات تھے اور وہ اس سلسلے میں کافی پریشان بھی تھے۔ پولیس نے ایم کیو ایم کے غیر فعال رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں حالیہ پیش رفت کے بعد ان کی بیوہ اور بچوں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔قبل ازیں عمران فاروق قتل کیس میں ہیتھرو ایئرپورٹ سےگرفتار شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔  پولیس نے ملزم سے 35 گھنٹے تک تفتیش کی۔ اس سے ڈاکٹر عمران فاروق کی زندگی کے آخری چند برسوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  یونس خان سمیت کئی ٹاپ ٹین غیرملکی کھلاڑی سپرلیگ کا حصہ نہیں بن سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker