تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: بےنظیرانکم سپورٹ کے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث گروہ کے سرغنہ نام نہاد ڈاکٹراوراسکا ساتھی گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)غریب ،بیوہ،بوڑھی ،نادار اور معذور عورتوں کو ملنے والے بے نظیر انکم سپورٹ کے لاکھوں روپے کے انوکھے فراڈ میں ملوث گروہ کے سرغنہ نام نہاد ڈاکٹر اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرکے ایف آئی اے نے کرنسی،اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے یہاں اچانک چھاپہ مار کر بھائی پھیرو کے نام نہاد ہومیو ڈاکٹر عابد بھٹی کی دوکان پر چھاپہ مار کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دلوانے کے بہانے غریب ،بیوہ،بوڑھی ،نادار اور معذور عورتوں کو لوٹنے والے گروہ کے سر غنہ اور اسکے ساتھی اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔انکے قبضہ سے سینکڑوں اے ٹی ایم کارڈ،بھاری تعداد میں کرنسی نوٹ اور دیگر متعلقہ سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔ملزم کافی عرصہ سے سادہ لوح خواتینکو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بناکر دینے کے بہانے لوٹ رہا تھا اور اس لوٹ مار میں اسکے ساتھ سرکاری ملازم،پرائیویٹ بینکوں کے ملازم اور خواتین کو ورغلا پھسلا کر جھانسہ دینے والے درجنوں افراد بھی ملوث تھے۔اس نے مجبوراور غریب خواتین کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ ایجاد کر رکھا تھا ۔وہ اپنے گروہ کے ذریعے غریب خواتین کو پھانسکر اپنے پاس بلاتا اورپھر انہیں کارڈ بنوا کر دینے کیلیے بھاری رشوت وصول کرتا۔کارڈ بنانے کے بعد چونکہ ان پڑھ اور جاہل خواتین کیلیے بینکوں کی اے ٹی ایم مشین سے رقوم نکلوانا مشکل ہو تا اسلیے وہ ہزاروں خواتین سے اے ٹی ایم کارڈ اکٹھے کر لیتااور رقوم نکلوا کر دینے کیلیے پھر رشوت وصول کر تا ۔اگلے ہی دن مقامی بینکوں کے عملہ سے ملی بھگت کر کے لاکھوں روپے نکلوا لیتا اور اس رقم کو مختلف کاروباروں میں انوسٹ کر کے منافع کماتا مگر نادار خواتین کو کئی کئی ماہ تک یہ رقم ادا نہ کرتا اور انہیں یہ بہانا بنا کر ٹرخا دیتا کہ ابھی انکی رقم حکومت نے بینکوں کو نہیں بھیجی۔فاقہ کشی کی شکارسادہ لوح خواتین کئی کئی ماہ چکر پہ چکر لگاتی رہتی مگر انہیں یہ رقم نہ دی جاتی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی لاکھوں روپے کی رقوم سے کاروبار کرکے اس نے دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں روپے کما لیے۔بالآخر جب خواتین کو پتہ چلا کہ ان سے فراڈ ہورہاہے تو چند خواتین نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جنکی ٹیم نے شب وروز محنت کرکے اس فراڈیے گروہ کے سرغنہ ڈاکٹر عابد بھٹی اور اسکے ساتھی اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے پیش نظر دیگر ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس انوکھے فراڈ میں درجنوں سرکاری اور بینک ملازمین ملوث ہیں اور یہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سب سے بڑا سیکنڈل ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button