پاکستانتازہ ترین

حج درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

اسلام آباد(بیوروچیف) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج منگل کو آخری دن ہو گا جبکہ حج قرعہ اندازی 28 اپریل وزارت مذہبی امور میں ہوگی۔ واضح رہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210پاکستانی مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کے لئے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے فراہم کرداہ اعداد وشمار کے مطابق 8 نجی و قومی بینکوں میں 17اپریل سے اب تک جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 55ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج منگل کو آخری دن ہو گا جبکہ حج قرعہ اندازی 28 اپریل وزارت مذہبی امور میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!