تازہ ترینکھیل

جھنگ:دوسیرہ کے رہائشی محمد عرفان کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت

جھنگ(تحصیل رپوٹر)منڈی شاہ جیونہ کے علاقہ دوسیرہ کے رہائشی محمد عرفان کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت پر ان کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ دوسیرہ کے رہائشی محمد نواز حسام کا بیٹا محمد عرفان کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت پر اہل علاقہ میں ناصرف خوشی کی لہر دوڑ گئی بلکہ محمد عرفان کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا محمد عرفان کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت کی تصدیق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر و سابقہ وفاقی وزیر داخلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وائز پریزڈینٹ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے بھی کر دی محمد عرفان کے والد اور علاقہ کے زمیندار محمد نواز حسام نے ایک ملاقات کے دوران میں بتایا ہے کہ میرے بیٹے کی قومی فٹبال ٹیم میں شمولیت میں ہمارے علاقہ کو ایک اعزاز حاصل ہوا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کے لیے اور پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کریں گیں

یہ بھی پڑھیں  سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کی بجائے اس پراپنی سیاست چمکاتی ہیں، ریحام خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker