تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ہماری تحریک بلا فرقہ و مذہب و رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے،پروفیسر عبدالرحیم

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی )پاکستان عوامی تحریک ،منہا ج القرآ ن کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا تصور ریاست ایک ایسی ریاست کا قیام کہ جہاں کے باسیوں کی جان ، مال اور عزت محفوظ اور تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی ضروریات حکومت کی ذمہ داری اور ایسے معاشرہ کا قیام جو انتہا پسندی، دہشت گردی اور قتل و غارت گری سے پاک ہو۔ تحریک منہاج القرآ ن نے غیر حکومتی وسائل کے بغیر دنیا کے پچانوے ممالک میں اپنا تنظیمی، تحریکی اورسماجی نیٹ ورک قائم کیا ہے جو اپنی مثال آ پ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی علمی، سماجی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اسے اقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت دی گئی اور پوری عالمی دنیا اس کی خدمات کی معترف ہے۔ منہا ج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام اس سال بھی 12غریب بچیوں کی رخصتی کی جا رہی ہے اور اب تک 70مستحق بچیوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں ہر سال ایک سو سے زائد طلباء کی کتب ، فیسیز اور دیگر تعلیمی ضروریات کے علاوہ ہرماہ غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی کفالت کا سلسلہ بھی باقاعدگی سے جا ری ہے۔ یہ بات تحریک منہا ج القرآ ن پی پی آ ٹھ کے صدر پروفیسر عبدالرحیم، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے خرم شیراز ، نے یہاں مقامی ہو ٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ تحریک منہا ج القرآ ن کے راہنما حاجی لیاقت حسین، محمد اعظم، محمد لیاقت، محمد مقصود اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر عبدالرحیم نے کہا کہ ہماری تحریک بلا فرقہ و مذہب و رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے علاوہ افریقی ممالک سے لیکر شام اور فلسطین کے مہا جرین تک اس کی فلا حی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ناظم ویلفیئر خرم شیراز نے بتا یا کہ مقامی سطح پر ہر سال بارہ مستحق بچیوں کی رخصتی کا اہتمام کیا جا تا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ چھ سالوں سے جا ری ہے اس سال بھی اجتماعی شادیوں کا انعقاد 30اپریل کا کیا جا رہا ہے اس میں دلہنوں کی بنیادی اشیا ئے ضروریات جہیز پیکج کی صورت میں اور کم و بیش پندرہ سو سے زائدمہمانوں کے کھا نے کا اہتمام بھی ہو تا ہے ۔اس طرح منہاج ایمبولینس سروس اور ڈاکٹر محمد ارشد کی زیر نگرانی بیوہ و مستحق خاندانوں کو ماہانہ راشن کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ آ مدہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر ایک سو گھرانوں کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کیا جا نا ہے ۔ اور یہ سب مخیر اور صاحب ثروت احباب کے تعاون سے ممکن ہو رہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کی وساطت سے مخیر لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اہتمام میں ہمارے دست و بازو اور معاون بنیں

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: ہیپی نیو ائرمنانے والوں کے خلاف سٹی پولیس کا کریک ڈاون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker