اوکاڑہ (شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب ) ڈی سی او سیف اللہ ڈوگر نے کہاہے کہ ضلع اوکاڑہ سے خسرہ کا خاتمہ ایک چیلنج ہے جسکے حصول کیلئے بھرپور لگن اور ذاتی دلچسپی کے ساتھ کام کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد خسرہ تدارک مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجسمیں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ ،ای ڈی او ایجوکیشن ذوالفقار بھٹی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بلال جوئیہ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو قاری عباس و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی اونے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران ضلع بھر کے آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو دس دن میں خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس ٹاسک کو بھرپور پلاننگ کے ساتھ مکمل کیا جائیگا اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ کوئی بچہ خسرہ کے ٹیکے لگنے سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل لیول پر محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک کردار ادا کریں اور مہم کو سو فیصد کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاؤ مہم کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائیگی اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے جمعہ کے روز مساجد میں خصوصی اعلانات کروائے جائیں گے۔
You must be logged in to post a comment.