تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:قائداعظم کے بعد نواز شریف واحد لیڈرجوملک اورعوام کے لیے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،سید عاشق حیسن

renalaرینالہ خورد(مہر محمد حنیف سے)قائد اعظم کے بعد نواز شریف واحد لیڈر جو ملک اور عوام کے لیے بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں توانائی بحران دہشت گردی لا قانونیت اور کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات ہیں سید عاشق حسین کرمانی ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 145سے نو منتخب ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا حلقہ کے عوام کی میرے اور مسلم لیگ ن کے ساتھ والہانہ محبت کا نتیجہ ہے میں آپکی محبت کو زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتا اب الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آن پہنچا ہے عوام نے مسلم لیگ ن کو پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے ووٹ دئیے ہیں آکے ووٹوں کی بدولت بننے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بدلنے اور ان کو بنیادی حقوق انکی دہلیز پر پہنچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے سید عاشق حسین کرمانی نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ شب راؤ خرم اور انکی فیملی کی جانب سے دئے گئے عشائیہ کے دوران ایک بڑے اجتماع سے کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری توانائی کا بحران حل کرنے میں وقت لگے گا لوڈشیڈنگ کا بحران راتو ں رات ختم نہیں ہو سکتا حکومت نے بحران حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کاآغاز کر دیا ہے اور اب انشاء اللہ ایک سال کے اندر توانائی بحران میں بہت حد تک کمی آجائیگی سید عاشق حسین کرمانی نے مذید کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران میں نے میاں نواز شریف کو پاکستان میں پائے جانیوالے توانائی ،دہشت گردی ،کرپشن کے بحرانوں کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ پایا نواز شریف قائد اعظم کے بعد واھد لیڈر ہیں جو پاکستان اور عوام کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں دہشت گردپاکستان کے دشمن ہیں جن دہشت گردوں نے بانی پاکستان کی رہائش کو بھی نہیں بخشا وہ ہمارے اور ملک کے دوست کیسے ہوسکتے ہیں سید عاشق حسین کرمانی نے آخر میں کہا کہ حلقہ میں تعمیرو ترقی اور مسائل کے حل کے لئے میں تمام وسائل اور اپنی کوششیں برائے کار لاؤنگا اور اس میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھاجائیگا مسلم لیگ ن کی سیاست ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہے #

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button