تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:فنڈز کی عدم فراہمی ،سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا

دیپالپور( قاسم علی سے)فنڈز کی عدم فراہمی ،سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا،چار ماہ سے فنڈز نہیں دئیے جارہے گاڑیوں کیلئے پٹرول ادھار لیتے رہے اب وہ بھی ملنا بند ہوگیا،اگر فوری فنڈز ریلیز نہ کئے گئے تو دو سو اسی سپیشل بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے، پرنسپل میڈم ریحانہ تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں سپیشل بچوں کیلئے قائم سپیشل ایجوکیشن سنٹر ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا ہے کیوں کہ اس کی پانچوں بسیں ایندھن کا خرچ نہ ہونے کے باعث بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم نہیں کررہیں ادارہ کی پرنسپل میڈم ریحانہ نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہسنٹر کا سٹاف ہمہ وقت موجود ہے مگرفندز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچے سکول نہیں آرہے دسمبر میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کو فنڈز جاری کرنے کیلئے نیا نظام وضع کیا گیا تاہم چار ماہ گزرجانے کے باوجود یہ فنڈز متعلقہ اداروں کو فراہم نہیں کئے جارہے جس کے باعث سپیشل بچوں کا تعلیمی سال بُری طرح متاثر ہوسکتا ہے کیوں کہ ایک ماہ بعد گرمی کی چھٹیاں بھی ہونے جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور میں پانچ گاڑیاں ہیں جن میں سے ایک کافی عرصہ سے خراب پڑی ہے جبکہ باقی چاروں گاڑیاں فنکشنل ہیں جن کیلئے پٹرول ادھار لے کر بچوں کو سکول لاتے رہے مگر دو ہفتوں سے پٹرول پمپ مالکان نے بھی ادھار دینا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے بچے سنٹر میں نہیں آرہے علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ حکومت ہر سپیشل بچے کو مفت پک ایند ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں فی کس آٹھ سو روپے وظیفہ بھی فراہم کرتی ہے مگر فنڈز کی عدم فراہمی نے یہ وظیفہ فراہم کرنا بھی ہمارے لئے ناممکن بنادیا ہے سنٹر کی گاڑیوں کے حوالے سے انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ان گاڑیوں کو کھڑا کرنے کیلئے کوئی شیڈز نہیں بنائے گئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو دھوپ میں ہی کھڑا کرنا پڑتا ہے اس طرح ان کی ریپیئرنگ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔لہٰذا ان گاڑیوں کیلئے شیڈز بھی جلد از جلد بنائے جائیں تا کہ گاڑیاں تادیر اور بہتر طور پر چل سکیں اور ان کی ریپیرنگ پر فنڈز ضائع نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان،ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میں کل آمنے سامنے ہوں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker