تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:گورنمنٹ پرائمری سکول چک31/10آر مسلم بنیادی سہولیات سے محروم ۔

جھنگ (نامہ نگار )گورنمنٹ پرائمری سکول چک31/10آر مسلم کچا کھوہ تاحال بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔سکول میں معصوم بچوں کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر کی شدید کمی کا سامنا ہے جسکے باعث معصوم بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔سکول میں پانچ کلاسوں کے زیر تعلیم طلباء کو پڑھانے کے لیے صرف دو اساتذہ تعینات کیے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چک31/10آر مسلم کچا کھوہ کے عظیم سماجی رہنما مہر مبشر علی سرگانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کے نعرے صرف دعووں تک ہی محدود نظر آتے ہیں ۔ مقامی عوامی نمائندوں کی بے حسی اور عدم توجہی کے باعث اس سکول میں آج تک بجلی کی سہولت فراہم نہیں کی جا سکی جسکی وجہ سے معصوم بچے شدید گرمی کے دنوں میں پنکھوں کے بغیر سکول میں بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کا تدریسی عمل بھی شدید متاثر ہو رہا ہے مگر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اس طرف توجہ ہی نہیں دیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے سے منتخب عوامی نمائندوں نے علاقے کی عوام کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر تعلیم پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے گورنمنٹ پرائمری سکول چک31/10آر مسلم کچا کھوہ کی حالت زار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس علاقے کے بچے بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:موٹر وے پولیس نے سبزہلالی پرچم لہراکر یوم آزادی کی تقریب کا افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker