تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا کی اووربلنگ اورلوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی،کسان بورڈ اورجے آئی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ،

بھائی پھیرو(نامہ نگار)واپڈا کی اوور بلنگ اورلوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی ،کسان بورڈ اور جے آئی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی۔ رشوت نہ دینے پر غریبوں کو بھاری بل وصول ۔ عوام واپڈا دفاتر کے درمیان فٹ بال بن گئے۔مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق واپڈ کی اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہلہ روڈ پر جماعت اسلامی ،کسان بورڈ اور جے آئی یوتھ نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرہ کی قیادت جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راؤ اختر علی ،کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اور جے آئی یوتھ کے رہنما ملک محمد عثمان نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر ماہ صارفین کو دو سو سے لے کر بارہ ہزار تک زائد یونٹس ڈال دیے جاتے ہیں جن کا بل ادا کرنا ان کی پہنچ سے باہر ہے۔بل کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹ کر صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لیسکوسرائے مغل ،بھائی پھیرو اور جمبر کلاں کے دفاتر میں روزانہ ہزاروں صارفین اس وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔سرائے مغل کے کاشتکاروں اور غریب صارفین کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروانا اور با اثر افراد سے پکڑے جانے پر معذرت کرنا محکمہ کے ملازمین کا وطیرہ بن چکا ہے۔ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سرائے مغل سب ڈویژن کے رشوت خور اہلکاروں کی چنگل سے اسے بجات دلائی جائے ۔اس طرح کے سینکڑوں صارفین اووربلنگ سے پریشان ہو کر واپڈا دفاتر کے درمیان فٹ بال بنے ہر ماہ اپنے بل ٹھیک کرواتے ہیں مگر اگلے ماہ وہ بل پھر لگ کر آجاتا ہے۔بل صحیح کر نے والا عملہ صارفین سے بھاری رشوت وصول کرکے بل صحیح کرتا ہے مگر اگلے ماہ پھر یہی گھن چکر شروع ہو جاتاہے۔اسی طرح لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زراعت اور صنعت تباہ ہو رہی ہے ۔صارفین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ واپڈا عملہ کی زیادتیوں سے نجات دلائی جائے،ایک قرارداد میں جماعت اسلامی کے واپڈا کے خلاف ملک گیرکامیاب احتجاج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  نجکاری یا کاروکاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker