پاکستانتازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں موسم  پھر خوشگوار ، بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش سے ، لوڈ شیڈنگ میں کمی سے شہری بہت مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔دو دن کی گرمی سے مرجھائے چہرے پھر کھل اٹھے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور ہلکی بارش سے موسم ایک بار پھر خوشگوار ہو گیا ، کرم بالائے کرم یہ کہ وزیراعظم کی ڈانٹ سے لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہوگیا۔لاہور میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں ، ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کر دی، شہریوں نے ویک اینڈ پر سیر و تفریح کا موڈ بنا لیا ، کھاریاں، سرگودھا اور گرد ونواح میں تیز ہوا اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش سے موسم کی تلخی ختم ہوگئی۔پشاور اور گرد و نواح میں بھی وقفے وقفے سے بادل برسے ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ملتان میں موسم بدستور گرم ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری کو چھونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button