پاکستانتازہ ترین

وہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں جہنوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا ،عابد شیر علی

فیصل آباد(نمائندہ پاک نیوز)وزیر مملکت پانی و بجلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی آج پھر روایتی انداز میں مخالفین پر برس بڑے۔ کہتے ہیں وہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں جہنوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا جو ان لوگوں نے بویا تھا آج وہ کاٹ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حنیف عباسی کی پیٹشن منظور ہونے پر مخالفین رو رہے ہیں جبکہ عمران خان کا قول و فعلانتشار سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا حساب دے چکے ہیں اور ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ نواز شریف کا استعفیٰ مانگنے والوں کو جوتے لگائیں گے۔عابد شیر علی نے کہا سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مخالفین ناکام کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ مخالفین سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button