تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر:وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ پھول نگرکو چھ ماہ ہو گئے مگر شہر کی حالت پہلے سے بھی بدتر

پھول نگر(حسن نظامی سے)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ پھول نگرکو چھ ماہ ہو گئے مگر شہر کی حالت پہلے سے بھی بدتر ۔مقامی سیاستدانوں کو علاقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کی مد میں اور سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 400ارب روپے کے فنڈز مہیا کئے گئے مگر مگر ابھی تک ایک پائی نہیں لگائی جاسکی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ،ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ،رانا محمد اسحاق خاں کی دعوت پر چھ ماہ قبل ضلع قصور کے سب سے بڑے شہر پھول نگر کا دورہ کیا تھا ۔ان کے دورہ کے موقع پر علاقہ بھر کے ہزاروں مسلم لیگی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پھول نگر کے علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے قومی اسمبلی حلقہ 141اور حلقہ 142کیلئے حکومت پاکستان کے خزانہ سے 400کروڑ روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا اس میں پھول نگر ہیڈ بلوکی روڈ ،بی ایس لنک پر بلوکی گاؤں کا رابطہ پل پھول نگر شہر سے گزرنے والے ملتان روڈ کی ازسر نو تعمیر، پھول نگر کے نواحی دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی اور دوسرے منصوبہ جات شامل تھے اب جبکہ وزیر اعظم کے دورہ کو تقریباًچھ ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی ترقیاتی کام ابھی تک شروع نہیں کیا جاسکا شہر سے گزرنے والی ملتان روڈ تو اس قدر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے کہ اس کا نام و نشان باقی نہیں رہا اب تو اسے ملتان روڈ کہتے بھی شرم آتی ہے ایسے ہی بی ایس لنک کے پل کی حالت بھی تباہ کن ہوچکی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے پھول نگر کے ایک عرصہ سے نامکمل ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پھول نگر کے شہری بھی سکھ کا سانس لے سکیں

یہ بھی پڑھیں  یورپین تھینک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ممتازبرطانوی سکالرگوہرالماس خان کو ریذیڈنٹ ڈا ئریکٹرمقررکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker