پاکستانتازہ ترین

مخالفین کا کام احتجاج کرنا ہے اور ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔نوازشریف

اوکاڑہ (پاک نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے ، مخالفین کا کام احتجاج کرنا ہے اور ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اوکاڑہ میں جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس منصوبوں کے لیے پچاس کروڑ روپے کا اعلان کر رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ لاہور سے ملتان کیلئے چھ رویا موٹر وے کی تعمیر شروع کر دی ہے جوکہ مزید آگے سکھر ، حیدرآباد اور کراچی تک جائے گی جن لوگوں نے ہمارے ترقیاتی پروگراموں میں رکاوٹ ڈالی ان سے پوچھیں کہ آپ کو کیوں خیال نہیں آیا کہ لوگوں کی بہتری کیلئے کام کریں ، عوام کو لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دے کر گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بکھی میں 13 سو میگاواٹ کا بجلی کا کارخانہ مکمل کیا ، 2018 تک بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے، ہم کام کر رہے ہیں جبکہ مخالفین ہماری ٹانگیں کھینج رہے ہیں۔بجلی مہیا کرنے کے ساتھ اس کو سستا کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں ، کسانوں کو خوشحال کرنا چاہتے ہیں ، ہم اسی طرح کام کرتے رہے تو مخالفین 2018 کے الیکشن میں بھی فارغ ہو جائیں گے ، مخالفین کے نصیب میں احتجاج ہے ، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ جس سے ایک بار دوستی ہو گئی پھر وہ زندگی بھر قائم رہتی ہے ، ایسی بات نہیں کہ ہم بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button