تازہ ترینکھیل

آئی سی سی کی نئی 20 رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم کی تیسری پوزیشن

دبئی (نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان چوتھے سے تیسرے نمبرپر پہنچ گیا جبکہ بھارت دوسرے سے چوتھے اور انگلینڈ پانچویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔ نئی رینکنگ کے حساب سے انگلینڈ کی ٹیم کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا جس نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 6 پوائنٹس کے اضافے سے پانچویں سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ گرین شرٹس کو بھی 5 پوائنٹس کے اضافے سے ایک درجہ ترقی ملی اور قومی ٹیم چوتھی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے 2 پوائنٹس کم ہوئے لیکن رینکنگ بدستور نمبر 1 رہی۔بھارتی ٹیم 6 پوائنٹس کی کٹوتی کے ساتھ دوسری سے چوتھی پوزیشن پر جا پہنچی، جنوبی افریقہ کی 2 درجہ تنزلی اور 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تیسرے سے پانچویں نمبرپر پہنچ گئی۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبرپر براجمان ہوئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا سمیت ٹاپ 10 ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ڈائریکٹ کھیلنے کی حقدار ہونگی۔ رینکنگ میں دیگر 8 ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  ان ڈائریکٹ ٹیکس کم کرنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker