تازہ ترینکھیل

چوتھے دن کا کھیل، ویسٹ انڈیز کے9وکٹ پر264رنز

بارباڈوس: (نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے چوتھے دن کھیل کا ختم ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز نے نو وکٹ پر دو سو چونسٹھ رنز بنا کر پاکستان کے خلاف ایک سو تراسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔بارباڈوس میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن میزبان ویسٹ انڈیز نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز چالیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا۔ ٹیم کے اسکور میں ایک رن کے اضافے کے بعد ہیٹ مائربائیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔  پانچویں وکٹ پر شائی ہوپ نے وشال سنگھ کے ساتھ اسی رنز کی شراکت قائم کی اور نوے رنز بناکر پویلیئن لوٹ گئے۔ وشال سنگھ نے بتیس اور رسٹن چیز نے تیئیس رنز بنائے۔چوتھے دن کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے نو وکٹ پر دو سو چونسٹھ رنز بناکر پاکستان کے خلاف ایک سو تراسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔  دیوندر بشو سولہ اور شینن گیبریئل بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ محمد عباس نے دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button