تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:وزیر اعظم پاکستان کے دورہ پتو کی کے موقع پر ہزاروں تاجر انکا استقبال کریں گے، چوہدری افضل

پتوکی (تحصیل رپورٹر )وزیر اعظم پاکستان میاں نوا ز شریف کے دورہ پتو کی کے موقع پر ہزاروں تاجر انکا والہانہ انداز میں استقبال کریں گے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی ان خیالات کااظہار متحدہ انجمن تاجراں کالج روڈ پتوکی کے صدر چوہدری محمد افضل نے پریس کلب پتوکی کے پروگرام میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پتوکی کی تاجر برداری نے 20مئی کو وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے جلسہ عام کو یادگار بنانے کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں پورے شہر میں تاجربرادری کی طرف سے خیر مقدمی بینر آویزاں کئے جائیں گے ان کے جلسہ عام میں ہزاروں تاجر شریک ہونگے متحدہ انجمن تاجراں کالج روڈ پتوکی کے صدر چوہدری محمد افضل نے کہا کہ پتوکی کی تاجر برادری وزیراعظم سے بھر پور محبت کرتی ہے انشاء اللہ پتوکی میں وزیراعظم کاہونے والا جلسہ تاریخی اور یادگار ہوگاانہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ 20مئی کو وزیراعظم کے جلسے میں بھر پورطریقے سے شرکت کر کے ان سے مکمل یکجہتی کااظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button