پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے پاک فوج کو ڈان لیکس پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعظم نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ کو نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس پر پیدا ہونے والیصورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ڈان لیکس کے نوٹیفکیشن پر پاک فوج کے تحفظات کے حوالے سے بات کی جس پر وزیر اعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو بلا کر ڈان لیکس پر نئے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:حیدری میں دودھماکے،7افراد جاں بحق،18زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker