تازہ ترینعلاقائی

لاہوراورگردنواح میں گہرے کالے بادل اورٹھنڈی ہوائیں، موسم خوشگوار ہوگیا

badalلاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میں صبح کا آغاز گہرے کالے بادل،تیز اور ٹھنڈی ہواوٴں سے ہوتے ہی موسم خوشگوار ہو گیا جس سے گرمی اور حبس سے تلملائے چہرے کھل اٹھے۔ لاہور میں علی الصبح تیز ہوائیں اور گہرے بادل چھا جانے سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے کئی روز سے پڑنے والی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔موسم خوشگوار ہوتے ہی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے شکار شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button