شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان کابنی گالہ میں زمین اورلندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان

عمران خان کابنی گالہ میں زمین اورلندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبنی گالہ میں زمین اورلندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ وہ لندن فلیٹ کی خرید وفروخت کی منی ٹریل عدالت عظمیٰ میں پیش کریں گے۔تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہناتھاکہ لندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کیسز میں قطری خط کی طرح ڈرامہ نہیں ہوگا۔یاد رہےکہ گزشتہ روزسی ڈی اے نے بنی گالہ میں غیر قانونیتعمیرات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کو بھی غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا: سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگذار کروانے کے لیے گرینڈ آپریشن
error: Content is Protected!!