شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج فیصلہ کن ٹیسٹ میں ٹکرائیں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج فیصلہ کن ٹیسٹ میں ٹکرائیں گے

ڈومینیکا(نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈیز اور  پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میں7وکٹ سے کامیابی سمیٹی،پھر میزبان سائیڈ نے کم بیک کیا اور دوسرا میچ106رنز سے جیت کرسیریز برابر کردی،اب دونوں ٹیمیں آج سے روسیو، ڈومینیکا میں شروع ہونے والے تیسرے مقابلے میں برتری کی جنگ لڑیں گی، پاکستان کیلیے اس میچ میں فتح دوہری اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا موقع ملے گا۔کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنا الوداعی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں،پوری ٹیم کی خواہش ہوگی کہ تاریخی فتح کے ساتھ دونوں کو یادگار انداز میں رخصت کریں،

یہ بھی پڑھیں  شیعہ علماء کونسل کا لاہور میں بھی دھرنا،ٹریفک بلاک