بین الاقوامیتازہ ترین

کینیڈین حکام نے مولانا طارق جمیل کو آف لوڈ کر دیا

دبئی (ڈیسک نیوز ) کینیڈین حکام نے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو آف لوڈ کر دیا ، طارق جمیل سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ نجی پرواز کے ذریعے ٹورنٹو جا رہے تھے جہاں انہیں شاہد آفریدی فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی ، مولانا طارق جمیل کے طیارے سے آف لوڈ ہونے کے بعد شاہد آفریدی اکیلے ہی ٹورنٹو روانہ ہوگئے ۔ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے بتایا کہ کینیڈین حکام نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے مولانا طارق جمیل کو طیارے سے آف لوڈ کیا ، ان کی سکیورٹی کلیئرنس کیلئے دبئی میں حکام سے مذاکرات جاری ہیں –

یہ بھی پڑھیں  بے نظیر کے قتل میں کئی پیپلزپارٹی رہنماءملوث ہیں:سابق پروٹوکول آفیسر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker