
ڈومنیکا (نمائندہ سپورٹس) پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے دن کے لنچ کے وقفے تک پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 70 رنز اسکور کرلئے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود 9 رنز بنا کر روسٹن چیز کا شکار بنے جبکہ اظہر علی 36 اور بابر اعظم 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔