تازہ ترینعلاقائی

ریڈیوآواز ایف ایم 105ساہیوال پر محفل نعت بسلسلہ شب برات کا انعقاد

ساہیوال(بیورورپورٹ) ریڈیوآواز ایف ایم 105ساہیوال پر محفل نعت بسلسلہ شب برات کا انعقادکیاگیا جس میں اسٹیشن منیجر محمد بلال اورشعبہ نیوز کے انچارج ملک دلاور سلطان ڈھکو سمیت جملہ سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر نعت خواں حافظ حامد ضیاء فریدی ،محمد صدام چشتی ،عثمان خالد چٹھہ ،محمد شہباز احمد ،محمدسرفراز قریشی ،محمد واصف شاہد ،فرحان خالد قادری نے ہدیہ نعت پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض احمد رضا فریدی نے سرانجام دیئے۔احمد رضا فریدی نے اپنے مخصوص انداز میں حضورؐ کی شان بیان کرکے محفل میں سماع باند ھ دیا جسے حاضرین محفل نے بے حدسراہا۔آخر پر صاحبزادہ پیر احتشام چشتی نے ملکی و قومی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:گھرآئے مہمان میزبان کی بیٹی کو اغوا کر کے فرار مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker