تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:عمران خان نے جو جال حکومت کے لیے بچھایا تھا اب خود اس میں پھنس رہے ہیں،صفدر نواز ڈب

جھنگ(تحصیل رپوٹر)عمران خان نے جو جال حکومت کے لیے بیچھایا تھا اب خود اس میں پھنس رہے ہیں پانا مہ لیکس سے قبل اگر مسلم لیگ نون عدالت جاتی تو اس کو سیاسی انتقام کا نام دیا جانا تھا صفدر نواز ڈب تفصیل کے مطابق مہر صفدر نواز ڈب نے میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پانامہ کیس پر نواز شریف کے خلاف شور مچانا شروع کر دیا تھاجبکہ اس کا نام تک نہ تھا دراصل چور نے ہی شور مچانا شروع کر دیا تھا اور اب چور کو عدالت میں گھسیٹا جا رہا ہے ایک سوال کے جواب پر مہر صفدر نواز نے کہا کہ اگر آج سے پہلے عمران خان کے خلاف عدالت جاتے تو اسے انتقامی کروائی کا نام دیا جاتا اب عمران خان نے جو جا ل بیچھایا تھا وہ خود اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button