تازہ ترینکھیل

ڈومنیکا ٹیسٹ: پاکستان نے 174 رنز پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی

ڈومنیکا (نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز 174 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور شان مسعود نے دوسری اننگز کی اوپننگ کی۔ اظہر علی صرف 3 رنز بنا کر گیبرئل کی گیند پر بلیک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے پویلین لوٹنے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے اور جلد ہی چیز کی گیند پر ہیٹ میئر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود 21 رنز بنا کر گیبرئل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مصباح الحق اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری اننگز میں صرف 2 رنز بنا کر بشو کی گیند پر ڈورچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے۔ یونس خان ٹیسٹ کیریئر کی آخری اننگز میں 35 کے انفرادی اسکور پر بشو کی گیند پر پاؤل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ سرفراز احمد کی گری جو صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے، جو 13 رنز پر جوزف کا شکار بنے۔ پاکتان کو آٹھواں نقصان محمد عامر کی صورت میں اٹھانا پڑا، 27 کے انفرادی اسکور پر جوزف کی گیند پر بشو نے انکا کیچ پکڑا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے 376 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 247 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈٰیز کی جانب سے گزشتہ روز بریتھوٹ 29، پاول 31، ہٹ میئر 17، ہوپ 29 اور سنگھ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ آج میچ دوبارہ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ڈورچ 20 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ روسٹن چیز 69 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بشو بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس ہی کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ جوزف بھی بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس ہی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ گیبریل بھی بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس ہی کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ہولڈر 24 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!