تازہ ترینکھیل

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی انگلینڈ روانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے،  احمد شہزاد والدہ کی علالت کے باعث بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔ تمام کھلاڑی ای کے 632 سے براستہ انگلینڈ روانہ ہوئے۔انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، عمر اکمل ، شعیب ملک ،جنید خان ،فخر زمان ، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں ، ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف آج ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچیں گے۔اوپنر احمد شہزاد اپنی والدہ کی علالت کے باعث انگلینڈ روانہ نہیں ہوئے ، سیلفی کنگ آئندہ چند روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے ، چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔یکم جون سے شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیل کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اس حمام میں سب ننگے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker